
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ان کا استقبال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کے ہمراہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفد کے دیگر اراکین بھی تہران پہنچے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ ایران جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اس سے پہلے ایرانی وزارت کارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے تسلسل میں ایران آج پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا۔







