تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر جدہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

 

وزیرِ اعظم شہباز شریف 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

 

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے دورے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر مرکوز ہوں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی روانہ ہوئے ہیں۔

 

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم سعودی عرب اور قطر کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button