تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکار

اواتار : دنیا کا کون سا پہلا ریکارڈ بنانے کے قریب ہے ؟

 اواتار ، دنیا کی پہلی فلم ہے جو 3 ارب ڈالرز کمانے کا ریکارڈ بنانے کے بہت قریب ہے۔

نامور ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی پہلی مرتبہ 2009 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم ایک بار پھر دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے تاکہ اس کے دوسرے حصے اواتار دی وے آف واٹر کے لیے لوگوں میں دلچسپی بڑھائی جاسکے۔فلم 23 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے اس بات کا بہت امکان ہے کہ دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد اواتار کا لائف ٹائم بزنس 3 ارب ڈالرز کا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوجائے۔

ابھی اواتار نے 2 ارب 84 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا ہوا ہے جبکہ 3 ارب ڈالرز تک پہنچنے کے لیے اسے مزید 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز درکار ہیں۔

اواتار پہلے ہی دنیا میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ایوینجرز اینڈ گیم ہے۔

10 سال تک سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا ریکارڈ اواتار کے نام رہا جو 2019 میں ایوینجرز اینڈ گیم نے توڑا۔

تاہم جب مارچ 2021 میں اواتار کو چین میں دوبارہ ریلیز کیا گیا اور اس نے ایک بار پھر سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اس فلم کا دوسرا حصہ دسمبر 2022 میں ریلیز ہورہا ہے جبکہ شیڈول کے مطابق اواتار 3 کو 2024، اواتار 4 کو 2026 اور اواتار 5 کو 2028 میں ریلیز کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button