تازہ ترینخبریںسیاسیات

ق لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا چوہدری شجاعت پر اعتماد کا اظہار

 مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

 مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ق سندھ کےصدر، بلوچستان اور کے پی کے عہدیداران نے لاہور اجلاس سے اعلان لاتعلقی کیا، جبکہ کامل علی آغا اور لاہور اجلاس میں شریک افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین، طارق بشیر چیمہ کی غیرقانونی برطرفی کی شدید مذمت کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ق پنجاب کےجنرل سیکریٹری کامل علی آغا نے غیرقانونی اقدام اٹھایا، مرکزی مجلس عاملہ نے کامل علی آغا کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اعلامیے کے مطابق  پنجاب کی تنظیم کے غیرقانونی اقدام کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی ٹیم سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی تنظیم 10 اگست کو اجلاس بلانے کی مجاز نہیں، غیرقانونی اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی پارٹی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button