تازہ ترینخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی قیادت کیخلاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور دیگر قیادت کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری نہیں دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے، جس کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کے خلاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی قیادت کے خلاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے آرٹیکل 2، 6 ،15 اور 17 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 پی ٹی آئی قیادت کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا معاملہ کابینہ کے ایجنڈے میں نہیں تھا۔ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button