تازہ ترینخبریںسپورٹس

انگلینڈ کے تاریخی دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 17 سال بعد  انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کے ابتدائی 4 میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، یہ میچز 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ باقی 3 میچز 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، یہ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے دوبارہ دسمبر میں مدمقابل آئیں گی۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل دنیا کی ایک بہترین ٹی ٹوئنٹی سائیڈ کے خلاف 7 میچز کی سیریز کھیلنے سے قومی کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

ذاکر خان نے کہا کہ پاکستان مارچ اور اپریل میں کامیابی سے آسٹریلیا کی میزبانی کر چکا ہے اور وہ 2005 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کی میزبانی کے لیے بھی انہی انتظامات کو دہرائیں گے۔۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس سیریز اور پھر رواں سال کے آخر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے انتظامات کے حوالے سے پی سی بی، برطانوی ہائی کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

بیس ستمبر، پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی

بائیس ستمبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی

تئیس ستمبر، تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی

پچیس ستمبر، چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی

اٹھائیس ستمبر، پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور

تیس ستمبر، چھٹا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور

دو اکتوبر، ساتواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button