
پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر معروف وکیل سلمان اکرم راجا نے ردعمل دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے دھوکا دہی کی، تمام فریقین نے آئینی عمل کو مذاق بنا رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ہی فریق آئینی عمل کو اپنے مفاد اور اپنی مرضی سے توڑنا مروڑنا چاہتے ہیں
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ آئین اُسی وقت معنی خیز ہوتا ہے، جب سیاست سے بالاتر ہو کر الفاظ اور روح پر عمل یقینی بنائیں
Travesty by the Deputy Speaker. All sides have tried to make a mockery of the Constitutional process when it has suited them to do so. The Constitution functions meaningfully only when all entrusted with implementing it follow its text & its spirit regardless of partisan politics
— salman akram raja (@salmanAraja) July 22, 2022