تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

حیرت میں ہوں کہ پنجاب اسمبلی میں آج انہوں نے کیا کیا ہے؟ عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حیرت میں ہوں پنجاب اسمبلی میں آج انہوں نے کیا کیا ہے؟

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے میں لکھا ہے کہ پارٹی کا پارلیمانی سربراہ فیصلہ کرتا ہے کدھر ووٹ کرنا ہے، میں نے جو خط لکھا وہ رد ہوگیا تھا، پھر پارلیمانی لیڈر نے خط لکھا۔

عمران خان نے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر حیران ہوں، جمہوریت کی ایک بنیاد اخلاقیات ہوتی ہے، پارلیمنٹ کے پاس فوج نہیں اخلاقی طاقت ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج پنجاب میں جو کچھ ہوا وہ جمہوریت نہیں ہے، عوام احتجاج کریں، قانون ہاتھ میں نہ لیں، پر امن رہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button