تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کا وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب ضمنی انتخابات میں کامیابی اور ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کے پیشِ نظر وزارت اعلیٰ کا الیکشن خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اراکین پنجاب اسمبلی کی خرید و فروخت کی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا گیا اور تفصیلات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی خود مانیٹرنگ اور دیگر مصروفیات ترک کر کے لاہور کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کیا

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے پہلے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چور اور ڈاکو بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، عوام کے سمندر کا یہ مقابلہ نہیں کر سکیں گے، پنجاب کی عوام میرے ساتھ کھڑی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button