تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کراچی دھماکوں کے سہولت کار پولیس اہلکار کے اہم انکشافات

کراچی میں حالیہ ہونے والے دھماکوں کے سہولت کار پولیس اہلکار دلبر نے  اہم انکشافات کیے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتار پولیس کمانڈو نے اہم تنصیبات کی ریکی کر رکھی تھی، ملزم دلبر نے بتایا کہ زیرو پوائنٹ پر اہم مقام اور کلفٹن میں چینی ریسٹورنٹ کی بھی تفصیلات لی تھیں۔

اس نے بتایا کہ ریکی کے لیے ان جگہوں پر رشتے دار بھرتی کرائے اور معلومات لیں، رینجرز کی گاڑی پر نیول کالونی میں حملہ کرنے میں ناکام رہا۔

گزشتہ روز گرفتار پولیس اہلکار نے دہشت گردی واقعے میں مزید اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی واقعے میں مذید پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے جن دیگر اہلکاروں کی تفصیل بتائی ان کے خلاف تفتیش کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔ ملزم کے موبائل کا فارنزک کیا جائے گا۔ آر آر ایف اہلکار کی سابقہ تعیناتیوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے تاہم مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی ٹیم بنائی جائے گی۔

قبل ازیں سی ٹی ڈی حکام نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے ساتھی ملزمان کو معاونت فراہم کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button