تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کوایف اےٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رلن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کا آخری دن ہے ، اجلاس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو باہر نکالنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا مبارک پاکستان، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا، عمران خان کی خصوصی توجہ سےانکی ٹیم نےوہ کام کردکھایا جو پہلے کسی نے نہیں کیا، میں نےچنددن پہلےہی کہا تھا اب ارسطواس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرے گا، ان چوروں نے ہی ہمیں گرے لسٹ میں ڈلوایا تھا۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ گرے لسٹ سےنکلناپی ٹی آئی حکومت اور حماد اظہر کے سرایک اورسہرا،گزشتہ 2سال میں مضبوط معاشی پالیسی،کوروناکیخلاف جنگ میں کامیابی ، اب فیٹف سے نکلنے کے بعدسوال یہ ہے عمران خان حکومت کیوں تبدیل ہوئی۔

سابق وزیر شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ایک اور کامیابی کی کہانی، پاکستان ایف اے ٹی یف کی گرے لست سے باہر، شکریہ عمران خان، سوال یہ ہے تمام ثبوت کےباوجودحکومت بدلنےکی سازش کیوں؟

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان حکومت کی کڑی محنت کےتحت پاکستان گرےلسٹ سےباہرہوگیا، یقینی طورپریہ ایک اچھی خبرہے، ملک کوگرےلسٹ تک پہنچانےوالےمہنگائی کاکریڈٹ نہیں لیتے، لیکن بےشرمی سےفیٹف کاکریڈٹ لینےکیلئےسامنےآجائیں گے،شکریہ۔

https://twitter.com/ImranIsmailPTI/status/1537691702827229185?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1537691702827229185%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fpakistan-removed-from-fatf-gray-list-claims-pti-leaders%2F

رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کروائٹ لسٹ میں ڈال ڈالنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گرے لسٹ میں پاکستان کو انہوں نے ڈالا تھا اور نکالا ہم نے ہے، حماد اظہر اورپوری قوم کو خاص مبارک باد دیتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button