تازہ ترینخبریںپاکستان

ڈیم بناؤ وزیرستان بچاؤ ریلی

وانا (رپورٹ آدم خان وزیر سے) جنوبی وزیرستان وانا میں بدلون ویلفئیر ایسوسی ایشن وانا (باوا) کے زیر اہتمام "ڈیم بناؤ وزیرستان بچاؤ” ریلی نکالی گئی،

ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

ریلی نے آخر میں جلسے کی شکل اختیار کی، ریلی سے جمعیت علماء اسلام وانا سے ممتاز عالم دین نیک محمد ، اے این پی سے آیاز وزیر، پیپلزپارٹی سے عمران مخلص، امان اللہ، جماعت اسلامی سے صدر ندیم وزیر، سماجی شخصیت تاج محمد، واناویلفئیر ایسوسی ایشن سے اویس وزیر اور ایسوسی ایشن کے منتظمین ودیگر نے خطاب کیا،

بدلون ویلفئیر ایسوسی ایشن وانا (باوا) کی جانب سے "پانی بجاؤ آگاہی مہم ، "سمال ڈیم بناؤ اور وزیرستان بچاؤ ” کے موضوع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، کہ وزیرستان وانا ایک زرعی علاقہ ہے، جو کہ پوری قبائلی پٹی میں سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار میں ایک نام رکھتا ہے، یہاں کے پھل اپنے خاص مٹھاس کی وجہ سے پورے ملک میں شہرت رکھتی ہے،

اب چونکہ وانا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک زیر زمین جارہی ہے، اور یہ سلسلہ روز بروز بڑھتا ہی جارہا ہے، پانی کی قلت کی وجہ سے یہاں کے کھڑے باغات اجڑ رہے ہیں،

مقررین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا،
کہ وزیرستان وانا کو بچانے کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر سمال ڈیمز اور چیک ڈیمز بنانے پر کام شروع کریں، اگر حکومت نے سمال ڈیمز اور چیک ڈیمز پر ہنگامی بنیادوں پر کام نہ کیا، تو آنیوالے تین سال میں زراعت تو دور کی بات ہے لوگ پینے کے پانی کیلئے ترسیں گے،

حالانکہ یہاں کے باسی سرسبز وشاداب وزیرستان کو ویران وزیرستان کے نام سے یاد کریں گے، کیونکہ چند سال بعد یہاں کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترسیں گے، اور پانی ناپید ہوگا، جس کی بدولت لوگ نکل مکانی کر پر مجبور ہو جائیں گے،

مقررین نے مزید کہا، کہ اگر حکومت سرسبز وشاداب وزیرستان بچانا چاہتی ہے، تو فوری طور پر سمال ڈیمز اور چیک ڈیمز پر کام شروع کریں، تاکہ پانی کی گرتی ہوئی سطح کو کنٹرول کیا جاسکے اور یہاں کے لوگوں کا واحد ذریعہ آمدن زراعت کو بچایا جا سکے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button