تازہ ترینخبریںپاکستان

کسی مسلمان قوم کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا حق نہیں: علامہ سيد شہنشاه حسین نقوی

خلیج فارس کے بعض مسلم ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کے ممتاز عالم دین علامہ شہنشاه حسین نقوی نے کہا کہ آج کسی مسلمان کو اسرائیل کو قبول کرنے کا حق نہیں ہے۔

ممتاز پاکستانی مذہبی اسکالر علامہ سید شہنشاہ نقوی نے کراچی میں حسینیه ایرانیاں میں "امام خمینی یاد” کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک جنگجو اور سیاسی رہنما کی حیثیت سے امام خمینی کی قیمتی میراث، استکباریت کی مخالفت اور اسرائیل کی عدم قبولیت تھی، بدقسمتی سے ہم دیکھتے ہیں کہ بعض مسلم ممالک اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لائے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل تکبر کی علامت ہیں اور آج مسلمانوں بشمول شیعہ، سنی حتیٰ کہ پاکستان میں رہنے والے ہندوؤں کو بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی حق نہیں۔

علّامه نے دنیا کے آزاد لوگوں میں امام خمینی کی فکر اور طرز عمل کو پھیلانے کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ مرحوم امام نے اپنے طرزِ عمل اور کردار سے ہماری رہنمائی کی، مسلم اور غیر مسلم ان سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال لاہوری اور امام خمینی (رح) عالم اسلام کی دو تکمیلی ہستیاں ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے درمیان ایمان اور اتحاد کو مضبوط کیا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی کی ایک اور نمایاں خصوصیت ان کا اخلاص اور دیانت داری تهی، کہا کہ انہوں نے تمام معاملات میں خدا کو دیکھا۔ وہ ترقی پسند شخصیت کے مالک تھے اور خواتین کی تعریف کرتے تھے، امام کی نظر میں یہ ان کی مائیں اور ان کے پاکیزہ بچے تھے جنہوں نے انقلاب کو اس فتح تک پہنچایا۔

جامعه المصطفی کراچی برانچ کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین تہرانی نے تقریب سے کہا کہ اخلاص اور خدا کے لیے قیام امام مرحوم کی فتح کی کنجیوں میں سے ایک ہے، جس نے فتح حاصل ہوئی۔

سندھ کے رکن پارلیمنٹ محمد عباس جعفری، اجلاس کے ایک اور مقرر نے کہا کہ اسلامی انقلاب اسلامی ایران دنیا کا ایک منفرد انقلاب ہے، جس کی قیادت سیاسی اور سماجی مسائل میں ایک ماہر اسلامی شخصیت کر رہے تھے۔

عالمی انجمن اتحاد امت مشن کے صدر فیروزالدین رحمانی نے کہا کہ امام خمینی نے ایک ایسے انقلاب کی قیادت کی جسے دنیا کبھی فراموش نہیں کرے گی، پاکستانی عوام ہمیشہ ایرانیوں سے محبت اور دوستی کا مظاہرہ کرتے ہیں، کیونکہ انقلاب کا اصل پیغام اتحاد بین المسلمین ہے۔

بول نیوز ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ڈائریکٹر نذیرلغاری نے دشمنوں کی جانب سے تباہی کی کوششوں کے باوجود ایران میں اسلامی انقلاب کے استحکام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ انقلاب پاکیزہ تھا اور اس کے بعد عالمی انقلابات کو بھی جذبہ دلایا۔

قومی وحدت کونسل کے ڈپٹی چیئرمین قاضی احمد نورانی نے فلسطینی عوام کے لیے امام خمینی کی غیر متزلزل حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا فلسطینی عوام کو تنہا چھوڑ چکی تھی، امام نے فلسطینیوں کو متاثر کر کے صیہونی حکومت کے خلاف تحریک مزاحمت کو زندہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button