تازہ ترینخبریںنیوز اپ ڈیٹویڈیوزپاکستان

ویڈیوز: کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمی

کراچی ( شاہد انجم) کراچی کے معروف تجارتی و کاروباری مرکز کھارادر ایم اے جناح روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا میمن مسجد کے قریب کاغذی بازار میں ایک گودام میں ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنائی دی گئی۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button