تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

ہم روس کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں، امریکہ نے خواہش ظاہر کر دی

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ یوکرین روس کے خلاف جنگ جیت سکتا ہے، اگر اس کے پاس موزوں سازوسامان ہو۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکریٹری اسٹیٹ اینٹونی بلنکن کے ہمراہ پولینڈ میں یوکرین سرحد کے قریب ایک نامعلوم مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

لائیڈ آسٹن اور اینٹونی بلنکن نے کیف کا دورہ کیا تھا اور یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم جیت سکتے ہیں، وہ بھی جیت سکتے ہیں، اگر ان کے پاس موزوں سازوسامان ہو۔

انہوں نے کہا کہ جیت میں پہلا قدم یقین ہے کہ آپ جیت سکتے ہیں، اسی طرح وہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ وہ جیت سکتے ہیں۔

اینٹونی بلنکن اور آسٹن لائیڈ نے بتایا کہ امریکی سفارتکار آہستہ آہستہ یوکرین واپس جانا شروع ہوجائیں گے۔

انہوں نے یوکرین کے لیے فوجی امداد کی مد میں اضافی 70 کروڑ امریکی ڈالر امداد کا بھی اعلان کیا۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم روس کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ دوبارہ اس طرح کی چیزیں نہ کر سکے جو اس نے یوکرین پر حملہ آور ہوکر کیں۔

انہوں نے کہا کہ روس اپنی کافی زیادہ فوجی صلاحیت گنواچکا ہے، اس نے اپنے فوجی بھی کھوئے۔ تاہم ہم چاہتے ہیں کہ روس دوبارہ اپنی یہ صلاحیت فوری طور پر حاصل نہ کرپائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button