تازہ ترینخبریںسیاسیات

کیا نواز شریف نے بلاول کو اپنے دفتر سے نکال دیا؟

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کے چرچے ہیں ۔

گزشتہ روز بلاول بھٹو نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی دعوتِ افطار میں شرکت کی، دعوت افطار کے موقع پر نواز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں بلاول بھٹو کو نواز شریف کو انتہائی عزت، انکساری ، خوش اسلوبی سے کمرے میں پہلے داخل ہونے کا اشارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مختلف تبصروں کے ساتھ بلاول کی تصویر وائرل ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’ڈگریاں نہیں کرتیں فیصلے فراست کے،  تربیت بتاتی ہے ، خاندان کیسا ہے‘

کچھ نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید نواز شریف نے بلاول کو اپنے دفتر سے نکال دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button