تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

میں روزے میں اکثر بھول کر پانی پی لیتی ہوں

پاکستانی معروف ماڈل و میزبان متھیرا کا کہنا ہے کہ وہ اکثر اوقات ہی روزے میں بھول کر پانی پی لیتی ہیں۔

میزبان متھیرا کی جانب سے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی رمضان میں جاری مصروفیت سے متعلق بات کی ہے۔

متھیرا کا اپنے اس انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ ’اُن کے ساتھ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ وہ کھانا بنانے کے دوران چکھ لیتی ہیں یا پھر پانی پی لیتی ہیں، اُن کی والدہ انہیں ٹوک کر یاد دلاتی ہیں کہ اُن کا روزہ ہے۔‘

متھیرا سے سوال پوچھا گیا کہ ’کیا وہ بچپن میں پراسرار حرکتیں کرنے والی بچی تھیں۔‘

جس کے جواب میں متھیرا کا کہنا تھا کہ ’وہ اب بھی پراسرار حرکتیں کرتی ہیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button