تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

روس کی یوکرین میں مغربی ہتھیار سپلائی کرنیوالوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

روس نے یوکرین میں مغربی ہتھیار سپلائی کرنیوالوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی۔ ڈپٹی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مغربی ہتھیار یوکرین بھیجنا خطرناک چال ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا مغربی ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ مختلف ممالک سے یوکرین میں ہتھیار بھیجنا ناصرف ایک خطرناک چال ہے بلکہ اس کی وجہ سے روسی فوج نشانہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو نے یوکرین کو مہیا کئے جانیوالے ہتھیاروں کے نتائج سے متعلق خبردار کیا تھا، جن میں ایک آدمی کی مدد سے چلنے والا ایئر ڈیفنس سسٹم، اینٹی ٹینک میزائل سسٹم اور اس طرح کے دیگر ہتھیار شامل ہیں۔

روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا نے روس کی وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یوکرین کے معاملے پر امریکا اور روس کے درمیان بات چیت نہیں ہورہی۔

ایک رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین جنگ میں حصہ لینے کیلئے مشرق وسطیٰ سے 16 ہزار جنگجوؤں کو بھرتی کرنے کے منصوبے کی منظوری دی۔

پوتن نے سلامتی کونسل اجلاس کے دوران کہا کہ اگر ایسے لوگ جو اپنی مرضی سے مدد کیلئے آنا چاہتے ہیں پیسوں کیلئے نہیں تو ہمیں انہیں وہ دینا چاہئے جو وہ چاہتے ہیں اور انہیں جنگ زدہ علاقے تک پہنچنے میں مدد کرنی چاہئے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہناہے کہ ان کا ملک ایک ایسے دشمن سے لڑرہا ہے جو پورے روس سے زبردستی بھرتی کئے گئے افراد کو جنگ میں جھونک رہا ہے اور ساتھ ہی اس کا شام سے ہمارے لوگوں کیخلاف کرائے کے فوجیوں کو لانے کا خیال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button