تازہ ترینخبریںپاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈیزل نہیں کہنا

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ابھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات ہو رہی تھی، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈیزل نہیں کہنا۔

یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان نے لوئر دیر میں ہونے والے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

انہوں نے آرمی چیف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ! میں تو نہیں کہہ رہا، عوام نے ان کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ امیر ترین آدمی بھی کسی کے آگے جھکے تو عزت نہیں رہتی، میں نہ کبھی کسی کے سامنے جھکا نہ آپ کو جھکنے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل نے کہا کہ جب اقتدار میں آئیں گے تو ادارے کو ٹھیک کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا مطلب ہے کہ وہ فوج کو ٹھیک کریں گے، آج پاکستان بچا ہوا ہے تو اس کی وجہ فوج ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج ہمارا دشمن ملک کو 3 ٹکڑوں میں نہیں توڑ سکا، جس کی وجہ فوج ہے، مسلم دنیا میں سب سے طاقتور ہماری فوج ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھری اسٹوجز نے تمام ادارے تباہ کر دیے ہیں، آپ نے ٹیلی فون کر کر کے عدالتوں سے فیصلے لیے، اس ملک کا سب سے بزدل جھوٹا آدمی باہر بیٹھا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button