تازہ ترینخبریںسپورٹس

لاہور قلندرز کا کرکٹ کے فروغ کیلئے سہ فریقی معاہدہ

لاہور قلندرز نے کرکٹ کے فروغ کیلئے سہ فریقی معاہدہ کیا ہے، جس میں اس کے ساتھ انگلینڈ کا یارکشائرکلب اور جنوبی افریقہ کی ملٹی پلائی ٹائٹنز فریق ہیں۔

معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں مینز اور ویمنز کرکٹرز کو تربیت اور اسکالرشپ کے مواقع ملیں گے۔

چیف ایگزیکٹو آفسر (سی او او) لاہور قلندرز ثمین رانا کا کہنا ہے کہ یہ شراکت داری درست سمت میں اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے ذریعے مختلف ملکوں میں کرکٹ ٹیلنٹ کا تبادلہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button