Uncategorized

سابق ہاکی اولمپئن نوید عالم کینسر کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے

سابق ہاکی اولمپئن نوید عالم خالق حقیقی سے جا ملے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
سابق ہاکی کوچ نوید عالم کچھ عرصے سے شدید علیل تھے، بلڈ کینسر کا مرض تشخیص ہونے کے بعد سے لاہور کے شوکت خانم کینسر ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ 47 سالہ سابق اولمپئن کے علاج کے اخراجات کا تخمینہ 40 لاکھ روپے لگایا گیا تھا، پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے ان کے علاج کی ذمہ داری اٹھا رکھی تھی۔
فل بیک پوزیشن کے مایہ ناز کھلاڑی نوید عالم ورلڈکپ 1994 کے کم عمر ترین گولڈ میڈلسٹ تھے، پرائیڈ آف پرفامنس کا اعزاز پایا۔ نوید عالم نے اولمپکس 1996، ایشین گیمز اور ورلڈکپ 1994 اور درجنوں قومی و بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ بطور کوچ ، ڈائریکٹر سمیت مختلف عہدوں پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
ماضی کے عظیم ہیرو کے انتقال پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گہرے غم کا اظہار کیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر سجاد کھوکھر سمیت اولمپئنز نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button