Uncategorized

کھیل ابھی ختم نہیں ہوا،وسیم اکرم عمران خان کی حمایت میں بول پڑے

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پر لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم بھی وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کھڑے ہو گئے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ’وہ قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا ہے ، اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کی نمائندگی کر رہا ہے۔ وہ عہدہ، طاقت یا نام کیلئے نہیں لڑ رہا یہ سب اس کی تقدیر ہے اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا!‘
واضح رہے کہ اس سے پہلے لیجنڈ قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی گزشتہ روز وزیراعظم عمران کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button