دنیا

یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وکٹری اسپیچ

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وکٹری اسپیچ کرتے ہوئے اپنے ووٹرز اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ انتخابی مہم اور اس کے نتیجے میں کامیابی ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،ہم بہتر کریں گے، امریکا کےزخموں پر مرہم رکھیں گے۔

دوسری بار منختب ہونے والے صدر نے کہا کہ عوام نے میرا بھرپور ساتھ دیا، ہم امریکا کےزخموں پر مرہم رکھیں گے، امریکا کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم بہتر کریں گے، امریکا کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہترین انتخابی مہم چلائی، یہ امریکا کی سیاسی کامیابی ہے، جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کا بھرپورشکریہ ادا کرتاہوں۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں میدان مار لیا، ری پبلکن امیدوار مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button