Uncategorized

پہلے پیار پھر چھلانگیں،شعیب نے جگانے کا11 سالہ طریقہ بتادیا

بھارتی ٹینس سٹار اہلیہ ثانیہ مرزا اپنے شوہر اور بیٹے اذہان کے ہمراہ دلچسب ویڈیو سامنے لاتی رہتی ہیں. تاہم اس مرتبہ شعیب ملک نے ایسی ویڈیو شیئر کر دی ہے کہ دیکھ کر آپ قہقہے لگانے پر مجبور ہو جائیں گے .
شعیب ملک نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں شادی کے گیارہ دن بعد اور پھر 11 سال بعد اپنی اہلیہ کو نیند سے جگانے کے طریقے کو پیش کیا گیاہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے محض 11 دنوں کے بعد ثانیہ مرزا مزے سے کمبل اوڑھے بیڈ پر سور ہی ہیں اور شعیب ملک انہیں جگانے کیلئے اپنے ہاتھوں سے کافی کا مگ لے کر آتے ہیں اور محبت سے جگاتے ہیں ساتھ ہی اسی ویڈیو کے دوسرے حصے میں شعیب ملک شادی کے 11 سال بعد کی صورتحال بیان کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو جگانے کیلئے بیڈ پر چڑھ جاتے ہیں اور زور زور سے چھلانگیں لگانے لگتے ہیں ۔


سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہاہے اور تیزی سے شیئر بھی کیا جارہاہے ۔ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیئے جارہے ہیں ۔
ایک صارف نے کھلاڑی کو ’خبردار ‘ کرتے ہوئےکہا کہ ’’ شعیب بھائی آپ کو کنفرم مار پڑ جانی ہے ‘‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button