Uncategorized

فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں۔ شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
ٹوئٹر پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے والدہ کے انتقال کی خبر سناتے ہوئے کہا کہ میری والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ہیں اور ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں ادا کی جائے گی۔


شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر قومی اور عالمی اسپورٹس شخصیات سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ نامور افراد نے افسوس کا اظہار کیا اور والدہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button