لیگل ایڈ سوسائٹی نے کئی زبانوں میں پاکستان کا پہلا قانونی مشاورتی چیٹ بوٹ شروع کر دیا
یہ بوٹ پاکستانیوں کو اس این جی او کے ایکو سسٹم کے ساتھ رابطے کے قابل بناتا ہے،جس میں کم وسائل رکھنے والوں کے لیے قانونی چارہ جوئی بھی شامل ہو سکتی ہے

لیگل ایڈ سوسائٹی(LAS) نے انگریزی،اردو، سندھی اور پشتو میں مفت قانونی مشورہ فراہم کرنے کے لیے پاکستان کا پہلا کثیر اللسانی قانونی مشاورتی چیٹ بوٹNAZ Assist شروع کر دیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس،سپریم کورٹ کے سابق جج اور ایل اے ایس کے بانی جسٹس ناصر اسلم زاہد کے احترام میں ان سے منسوب NAZ Assist کا مقصداُس خلاء کو پُر کرنا ہے ،جس کے نتیجے میں یہ ملک ،2023 کی ڈبلیو جے پی رول آف لاء انڈیکس میں142 ملکوں میں غیر معمولی طور پر130 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔
یہ چیٹ بوٹ، 2014 سے سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر (SLACC) کو قانونی معاونت کے لیے موصول شدہ450,000 کالز سے اکٹھی کی جانے والی بصیرت افروز کالز کی معلومات کو استعمال کرتا ہے اور اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ فراہم کردہ مشورہ پاکستان کے قانونی منظر نامے کے مطابق ہے۔
تنظیم کی سی ای او ،بیرسٹر حیاء ایمان زاہد نے اخبارات کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا کہ” ہم نے ملک کا متنوع لسانی پس منظر مد نظر رکھتے ہوئے یہ بوٹ تیار کیا ہے۔یہ بوٹ ایل اے ایس کو زیادہ ہمہ گیر بنانے میں بھی مدد دے گا ،کیونکہ مختلف لوگ جو سماعت اور گویائی کی صلاحیت سے محروم ہیں،اب محض ایک بٹن کلک کرتے ہوئے ابتدائی قانونی مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔یہ ،آنے والی اُس جنریشنل تبدیلی سے سے بھی مطابقت رکھتا ہے جس کے تحت نوجوان نسل فون پر بات کرنے کے مقابلے میں متن کو ترجیح دیتی ہے” ۔
NAZ Assistکا ایک ہم پہلو یہ ہے کہ یہ صارفین کو اس بوٹ کی طرف سے دیئے جانے والے ہر مشورے کی تصدیق کے قابل بناتا ہے،جو مصنوعی ذہانت کی نوعیت کے باعث ہر بار غیر درستی کے امکان سے لا تعلقی کے ساتھ سامنے آتا ہے۔صارفین ،تصدیق کرنے کے لیے ،بلا معاوضہ سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر کی ہیلپ لائن0800-70806 کے ذریعے کسی وکیل سے رابطہ کر سکتے ہیں یا بوٹ میں محض اپنا نام اور نمبر درج کرتے ہوئے کسی وکیل سے مفت واپسی کال کی درخواست کر سکتے ہیں۔
بیرسٹر حیاء ایمان زاہد نے کہا کہ” ہم NAZ Assistکے اجراء کے ذریعے ہر کسی کے لیے اس کے پس منظر سے قطع نظرقانونی مشاورت تک رسائی کی جانب ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔ہمارے پاس ایسی خواتین کے لیے بھی پروگرام ہیں جنھیں جنسی بنیاد پر تشدد کا سامنا ہے،یا جن کو وراثت میں ان کا حصہ دینے سے انکار کیا جا رہا ہے یا اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی جن لڑکیوں کو مذہب کی جبری تبدیلی کا سامنا ہے۔ہم اس کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیتے ،ہم صرف انصاف تک رسائی کے لیے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں” ۔
جو لوگ مزید جاننے کے خواہش مند ہیں یاNAZ Assistسے استفادہ چاہتے ہیں وہ آج ہی ایل ای ایس کی ویب سائٹ(http;//www.las.org.pk) وزٹ کر سکتے ہیں۔
میڈیا سے رابطہ:
LAS Comms: info@las.org.pk