جمبوجمپ کا کراچی کے بعد لاہور میں شانداز آغاز
افتتاحی تقریب میں قومی کرکٹر محمد حفیظ ‘عمر گل اور سی ای او سفیر خان کی شرکت
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر جمبوجمپ نے کراچی کے بعد لاہور میں بھی سرگرمیوں کا آغازکردیا ہے ان خےالات کا اظہار جمبو جمپ کے سی ای او سفیر خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جمبو جمپ میں مردوخواتین اور بچوں کیلئے پرکشش سرگرمیوں کے علاوہ متحرک لوگوں کیلئے ناقابل فراموش تجربہ فراہم کررہاہے جس میں 40فٹ بلند سلائیڈ جو نوجوانوں کیلئے زبردست ایکسائیٹمنٹ بھی موجودہوگی ہنسی مذاق اور دوستانہ ماحول سے بھرپور کھیل ٹو ون ٹاﺅن بھی اس میں شامل ہے علاوہ ٹائٹن ٹریل جو چیلنجنگ رکاوٹوں کا کھیل اوردنیا کا سب سے بڑا جمبو کیسل 6جدید ترین پیڈل کورٹس بنائے گئے ہیں جہاں ہر عمر کے مردوخواتین اور بچوں کیلئے سرگرمیاں موجودہ ہیںجہاں مزہ اور فٹنس دونوں چیزیں میسر ہونگی کیونکہ جب آپ ہنس رہے ہوں اور ادھر ادھر اچھل یا اچھال رہے ہوں تو آپ اپنے دن میں کارڈیوورزش کو بھی شامل کررہے ہیں اور کیلوریز بھی جلا رہے ہیں اس حوالے سے یوپارک سٹریٹ نمبر2ڈی ایچ اے فیز8میں منعقدہ ایک بڑی تقریب میں کرکٹر محمد حفیظ اور عمر گل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی دونوں قومی کرکٹرزنے جمبوجمپ کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہرکی کہ یہ ایک بہترین سرگرمی ہے جو کراچی کے بعد اب لاہور میں بھی فراہم کی گئی ہے ۔