پاکستان

5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی

پنجاب میں 5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ شہری کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 22 اپریل کو ارتھ ڈے پر ماحولیات دوست اقدامات کا فیصلہ کرلیا اور 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی کی منظوری دے دی۔

مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں ماحول دوست اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیتھین بیگز کی تیاری ، ترسیل اور استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائیں، پلاسٹک تھیلوں کو تلف کرنے، آگ لگانے سے ماحول کو سنگین نقصان پہنچتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک تھیلوں جلانے سےسانس اور دیگر جان لیوا بیماریاں پھیل رہی ہیں، پلاسٹک جلانے سےعوام کو پھپھڑوں کا کینسر ہورہا ہے، اسموگ میں اضافہ ہوتا ہے، عوام خود کو کینسر سے بچانے کے لئے پلاسٹک کے تھیلوں کا استعمال نہ کریں۔

مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کی کہ شہری کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں، شہریوں اور میڈیا کے تعاون کے بغیر یہ مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی یقینی بنائیں گے جبکہ تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچرز اور تربیتی ورکشاپس ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button