سیاسیات

پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں جلسوں کا اعلان کر دیا۔ پنجاب میں 21 تاریخ کے بعد پی ٹی آئی کے جلسوں کا آغاز ہوگا۔

جلسوں کیلئے پنجاب کی قیادت پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی جو جلسوں کیلئے تمام حکمت عملی ترتیب دے گی۔ حماداظہر نے کمیٹی میں شامل اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

کمیٹی میں ریحانہ ڈار، مہربانوقریشی، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر، کنول شوذب، حافظ حامدرضا، مونس الٰہی، طاہر صادق، شیخ وقاص اکرم، ملک عامر ڈوگر، سلمان اکرم راجہ، زلفی بخاری، زین قریشی، احمد چھٹہ، ملک احمد خان بچھڑ، معین قریشی، میاں اسلم اقبال، شوکت بسرا، شبیرقریشی، عون عباس بپی، رائے حسن نواز، مہر عبدالستار، اعجازمنہاس، شاداب جعفری اور زبیرنیازی شامل ہیں۔

زین قریشی نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے ہم اپنا آئینی حق استعمال کر رہے ہیں کسی کواعتراض نہیں ہونا چاہیے،  یہ کہہ رہے ہیں 9مئی واقعات پی ٹی آئی نے کیے اب 9مئی واقعات کو ایک سال گزر گیا کوئی ثبوت نہیں دے سکے، پی ٹی آئی کہہ رہی ہے9 مئی واقعات میں کوئی اور ملوث ہے۔

زین قریشی نے کہا کہ شہبازشریف نےکہا تھا کہ 9مئی واقعات میں جو ملوث نہیں انہیں رہا کریں شہبازشریف کے حکم پر ابھی تک حکم نہیں ہو ا کارکنان کی رہائی نہیں ہوئی، مفاہمت کرنا چاہتےہیں تو الفاظوں سے نہیں ہو گی عملی اقدام کرنا پڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button