جرم کہانی

احمدپور شرقیہ:ریلوے پولیس اہلکار کا تشدد، متاثرہ خاتون مردہ پائی گئی

ملت ایکسپریس میں ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب مردہ پائی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملت ایکسپریس میں 7 اپریل کی رات ریلوے پولیس اہلکار تشدد کے بعد خاتون کو ساتھ لے گیا تھا جس کی لاش 8 اپریل کو چنی گوٹھ کے قریب سے ملی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 سالہ مریم بی بی کا تعلق جڑانوالہ چک 40 موڑ فیصل آباد سے تھا۔

بھائی افضل کے مطابق میری بہن کراچی میں بیوٹی پارلر پر ملازمت کرتی تھی، بہن کراچی سے عید کرنے کے لئے جڑانوالہ آرہی تھی۔

تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ مریم بی بی کے نام سے ہوئی جس کا تعلق جڑانوالہ کے چک 40 موڑ فیصل آباد سے تھا۔

خاتون پر تشدد کرنے والا ریلوے پولیس اہلکار گرفتار ہونے کے بعد ضمانت پر ہے۔ مقتولہ خاتون کے خاتون کے بھائی نے مطالبہ کیا ہے کہ بہن پر تشدد کے بعد اس کی ہلاکت کی بھی تحقیقات کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button