سپیشل رپورٹ

’اسرائیل غزہ میں پھنس جائے گا‘

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے کہا ہے کہ آپ غزہ میں پھنس جائیں گے۔

اعلیٰ امریکی سفارت کار نے بنجمن نیتن یاہو اور ان کی جنگی کابینہ کو بتایا کہ اگر وہ اپنے موجودہ راستے پر چلتے رہے تو حماس غزہ پر قابض رہے گی اور اسرائیلی مفادات کو نقصان پہنچے گا۔

ملاقات کے بارے میں ایک نامعلوم ذرائع نے امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس کے حوالے سے بتایا کہ بلنکن کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے کوئی دوسرا راستہ اختیار نہیں کیا تو غزہ کے مستقبل میں فلسطینی جنگجوؤں کی جانب سے مستقل قبضے اور مزاحمت شامل ہوسکتی ہے۔

بلنکن نے واضح کہا کہ آپ کو ایک مربوط منصوبہ کی ضرورت ہے ورنہ آپ غزہ میں پھنس جائیں گے۔ انہوں نے جنوبی غزہ میں رفح پر بڑھتے ہوئے حملے کی امریکی مخالفت کا اعادہ کیا۔

وزیرخارجہ نے نیتن یاہو کو متنبہ کیا کہ شاید آپ کو اس کا احساس نہ ہو جب تک کہ بہت دیر ہو جائے اور کہا کہ اسرائیل کی سلامتی اور اس کی عالمی حیثیت خطرے میں ہے۔

نیتن یاہو نے بلنکن کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ اگر امریکہ رفح پر حملے کی حمایت نہیں کرتا ہے تو ہم اپنے طور پر آپریشن کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button