دنیا

نیتن یاہو نے رفح میں زمینی آپریشن کی منظوری دیدی

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کو تباہ و برباد کرنے کے بعد رفح میں عارضی کیمپوں میں مقیم لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی منظوری دیدی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اسرائیلی وزیر اعظم نے رفح آپریشن کی منظوری دیدی ہے۔

غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں نے رفح کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے جو وہاں تنگ دستی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے علاوہ امریکا، برطانیہ اور جنوبی افریقا سمیت کئی ممالک کی جانب سے اسرائیل کے رفح میں ممکنہ آپریشن پر شدید تشویش کا اظہار کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے اطراف آہنی باؤنڈری نصب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن (او آئی سی) نے باؤنڈری کی تنصیب اور آمد و رفت محدود کرنے کی اسرائیلی کوشش کی مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button