کاروبار

یکم رمضان کو بنک میں موجود کم از کم کتنے پیسوں پر زکواۃ کٹے گی؟

بینک دولت پاکستان یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا کیونکہ اس دن کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے "بینک تعطیل” قرار دیا گیا ہے۔

تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔

بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے (ماسوائے عوام سے لین دین) دفتر میں حاضر ہوں گے۔

وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے 2024 کے لیے زکوٰۃ کے نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے یا اس سے زائد بیلنس کے سیونگ اکاؤنٹس پر زکوٰۃ لاگو ہوگی۔

وزارت نے وضاحت کی ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی سیونگ اکاؤنٹ اور پرافٹ اینڈ لاس اکاؤنٹ پر کی جائے گی، اور یہ کٹوتی یکم رمضان کو کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے سے کم بیلنس کے سیونگ کھاتوں سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button