دنیا

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو سزا سنادی گئی

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر 2012 کی انتخابی مہم میں غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے کے بعد سزا سنادی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیرس کی اپیل کورٹ کی جانب سے سابق صدر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا گیا، جرم ثابت ہونے پر سرکوزی کو 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

واضح رہے کہ فرانس کے سابق صدر سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر تھے جبکہ ان دنوں وہ کرپشن کے مختلف الزامات پر گھر پر نظربند ہیں۔

دوسری جانب فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے۔

فرانسیسی وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور سٹیفن سیجورن نے مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے پڑاؤ میں مصر کا دورہ کیا ہے۔

سیجورن نے ایکس پر عربی اور فرانسیسی میں کہا کہ انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے اور ”غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور دو ریاستی حل کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے”کے لیے فرانس کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سیجورن نے اپنی ملاقاتوں کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہم جنگ بندی کے حق میں ہیں لیکن ہمیں غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کی واپسی کے لیے ایک نئے طرز حکمرانی کے ساتھ تیاری کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button