سیاسیات

ہمارے پاس حکومت بنانے کے لیے مکمل نشستیں ہیں، مہر بانو قریشی کا دعویٰ

این اے 151 ملتان سے آزاد امیدوار مہر بانو قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس حکومت بنانے کے لیےمکمل نشستیں ہیں، دھاندلی نہ کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 151 ملتان سے آزاد امیدوار مہر بانو قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام جماعت کے نمائندے کو فارم 45 دیا جاتا ہے، ہم ہر جماعت کو دعوت دیتے ہیں فارم 45 سامنےلیکرآئیں۔

مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ دھاندلی نہ کی جائے،ہمارے پاس حکومت بنانے کے لیےمکمل نشستیں ہیں، فارم 45 فارم 47 کے ساتھ میچ نہیں کر رہا ہے

انھوں نے کہا کہ پی پی پی ،ایم کیو ایم ،ن لیگ یہ 3جماعتیں خاموش ہیں، میرا خیال ہے پیپلزپارٹی بھی بول پڑے گی ، عوام کے حق پر ڈاکا ڈال کے حکمرانی نہیں کر سکتے۔

پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے 8 فروری کو اپناغصہ ووٹ سے دکھایاہے ، امید ہے الیکشن کمیشن اس چیز کو لمبا نہیں چلائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button