لاہور کے علاقے صنم سینیما چوک کے قریب ایک نوجوان نے ریلی میں خطاب کے دوران حمزہ شہباز کی طرف جوتا اچھال دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حلقہ این اے 118 کے امیدوار حمزہ شہباز نے انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی جو مختلف علاقوں سے گزری اور اس دوران انہوں نے کارکنان سے خطاب بھی کیا۔
ریلی لاہور کے اندرون شہر ترنم سینیما چوک کے قریب پہنچی تو وہاں پر شرکا میں موجود ایک نوجوان نے حمزہ شہباز کی طرف جوتا اچھال دیا جس کے بعد لیگی کارکنان نے اُسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔