دنیا

یمنی عوام سڑکوں پر نکل آئے، امریکہ اور برطانیہ کو منھ توڑ جواب دینے کااعلان

یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کی مذمت میں یمن کے مختلف صوبوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور یمنی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو اب ہمارے سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یمن کے فوجی ٹھکانوں پر امریکہ اور برطانیہ کے جارحانہ حملوں کے بعد یمن کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور امریکہ و برطانیہ کے ان حملوں کی مذمت کی گئی۔ یمن میں سب سے بڑا مظاہرہ صنعا میں ہوا جہاں مظاہرین نے وسیع پیمانے پر شرکت اور امریکی و برطانوی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

مظاہرین نے غزہ کے نہتھے مظلوم عوام سے اپنی یکجہتی و ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے جارحانہ حملوں کی مذمت میں اس ملک کے مختلف دیگر صوبوں اور شہروں میں بھی مظاہرے کئے گئے۔ یمنی عوام نے امریکی و برطانوی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے اپنی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔

دوسری جانب یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کی مذمت میں نیویارک میں بھی وسیع پیمانے پر مظاہرہ ہوا اور مظاہرین نے یمن پر امریکی و برطانوی حملوں کی مذمت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button