جرم کہانی

پولیس کانسٹیبل نے لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں پولیس کانسٹیبل نے دلت برداری کی لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ لڑکی کو آگرہ میں تعینات کیے گئے پولیس کانسٹیبل کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی پھندا لگی لاش 29 دسمبر 2023 کو کانسٹیبل کے گھر سے برآمد کی گئی، واقعے سے ایک روز قبل لڑکی ملزم سے ملنے اس کے گھر گئی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آر کے سنگھ نے بتایا کہ 27 سالہ راگھویندر سنگھ کو اس سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے خلاف 306، 376 اور ایس سی/ایس ٹی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ پھانسی سامنے آئی، راگھویندر سنگھ اور مقتولہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے، لڑکی کڈنی سینٹر میں ملازمت کرتی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے روز راگھویندر سنگھ فدتر آیا اور ڈیوٹی ادھوری چھوڑ کر چلا گیا، بعدازاں اس نے اپنے دوستوں کو فون کر کے واقعے کی اطلاع دی۔

ملزم کو اتوار کے روز اُس وقت گرفتار کیا گیا جب مقتولہ کے لواحقین نے اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button