دنیا

حماس کے سربراہ کا دشمن کو دوٹوک پیغام

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ یرغمالیوں کو صرف اس صورت میں رہا کیا جائے گا جب مزاحمتی گروپوں کی شرائط پوری ہوں گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری مزاحمت  اس کے قائدین اور جنگجو  بھرپور جذبے میں ہیں کیونکہ دشمن شکست کے دہانے پر ہے اور فتح قریب ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ دشمن کے قیدیوں کو مزاحمت (حماس) کی شرائط کے علاوہ رہا نہیں کیا جائے گا، غزہ کے ہمارے لوگ جارحیت کے 88ویں دن بھی بے گھر ہونے، تباہی اور قتل و غارت گری کے نتیجے میں اپنی تمام تر تکلیفوں کے باوجود ثابت قدمی کی مثالیں پیش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے غزہ کی پٹی پر اپنی جارحیت میں انتہائی بربریت کے ساتھ ہر چیز کو پامال کیا ہے، تشدد اور پھانسیوں کے باوجود، یروشلم اور مغربی کنارے میں ہمارے لوگ استقامت اور اپنی مزاحمت میں تازہ دم رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button