پاکستان

سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کرگئے

سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کرگئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ٹوئٹ کرکے سابق وزیر خززانہ سرتاج عزیز کے انتقال کی اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز تحریک پاکستان کے کارکن اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے، قوم کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں ان کے پیار اور رہنمائی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔

سرتاج عزیز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور کافی عرصے سے علیل تھے۔

انہوں نے وزیر خزانہ، خارجہ سمیت مختلف وفاقی عہدوں پر کام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button