تازہ ترینخبریںدنیاویڈیوز

بھارتی پارلیمنٹ میں 2 مشکوک افراد داخل ہوگئے، ویڈیو سامنے آگئی

بھارتی پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران 2 مشکوک افراد داخل ہو گئے۔ اس موقع پر ہر جانب بھگدڑ مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایوان زیریں میں اجلاس کے دوران 2 افراد کے داخل ہونے پر بھگدڑ مچ گئی، اندر داخل ہونے والے افراد کے پاس سموک بھی موجود تھے۔

بھارتی لوک سبھا کا اجلاس بھگدڑ مچنے کے سبب ملتوی کر دیا گیا۔ سکیورٹی کی ناقص صورت حال پر لوک سبھا کے اراکین نے اداروں کے کردار پر سوال اُٹھا دیئے۔

واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ پر 2001 میں بھی حملہ ہوا تھا جس کا ذمہ دار بھارت نے پاکستان کو ٹھہرایا تھا۔

بھارت کا یہ پرانا وطیرہ رہا ہے کہ اپنے ملک کی سکیورٹی خود سے کنٹرول نہیں ہوتی اور کسی بھی واقعے کا الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button