تازہ ترینخبریںپاکستان

مفت بجلی کی بجائے افسران کو کتنے پیسے ملیں گے؟

بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی ختم اور رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں کل پیش کی جائے گی۔ گریڈ 17 سے 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے رقم ملےگی۔

ڈسکوز کے گریڈ 17 کے افسر کو مفت بحلی کی بجائے ماہانہ 15ہزار 858 روپے ملیں گے۔ گریڈ 18کے افسر کو ماہانہ 600 مفت یونٹس کی بجائے 21ہزار 996 روپے ملیں گے۔

گریڈ 19 کے افسر کو ماہانہ 880 مفت یونٹس کی بجائے37ہزار 594 روپے ملیں گے۔ گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس کی بجائے 46ہزار 992 روپے دیےجائیں گے۔

گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کی بجائے55 ہزار 536 روپے ملیں گے۔

بجلی پیداواری کمپنی گریڈ 17کے افسر کو ماہانہ 24ہزار 570 روپے دیےجائیں گے جب کہ گریڈ 18کے افسر کو ماہانہ 700 مفت یونٹس کی بجائے 26ہزار 460 روپے ملیں گے۔

جنکوز کے گریڈ 19کے افسر کو ماہانہ 42ہزار 720 روپے دیے جائیں گے۔ جنکوز کے گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ 46 ہزار 992 روپے ملیں گے۔ جنریشن کمپنیوں کے گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 55 ہزار روپے 536روپےدیےجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button