تازہ ترینخبریںصحتصحت و سائنس

ڈپریشن کیسے ہوتا ہے اور اس کا علاج کیسے ممکن ہے ؟

کراچی کی آغا خان میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک نفسیات کے پروفیسر ڈاکٹر مراد موسیٰ خان کے مطابق زیادہ تر نفسیاتی بیماریوں کی وجہ موروثی بیماریاں اور ہر فرد کے گرد و پیش کے حالات اور ماحول ہوتا ہے۔

ان کے مطابق ’اگر آپ کے بہن بھائیوں، ماں باپ، والدین یا کسی اور رشتہ دار میں سے کوئی بھی ڈپریشن کا شکار رہا ہے تو امکان ہے کہ یہ آپ کو بھی ہو سکتا ہے

اس کے علاوہ اگر آپ کے مالی حالات اور اردگرد کا ماحول ناساز ہیں تو یہ بھی ذہنی تناؤ اور دباؤ کا باعث بنتا ہے، جس کی وجہ سے کوئی بھی شخص ڈپریس محسوس کر سکتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ یہ بیماری ایسے لوگوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے جو کہ کسی اور مہلک مرض، جیسے کہ کینسر، دل کے امراض یا کسی اور دائمی بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔

’ڈپریشن آپ کی روزمرہ زندگی کی سرگرمیوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ آپ کا بستر سے نکلنے کا دل نہیں کرتا، یا پھر آپ لوگوں سے ملنے ملانے سے کتراتے ہیں۔‘

ڈاکٹر مراد موسیٰ خان کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوں کے لیے استعمال کی جانی والی دوائیں بھی ڈپریشن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ ’بہت سے لوگ سٹیرائڈز استعمال کرتے ہیں جس سے ان کا موڈ تبدیل ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ ان کی وجہ سے زیادہ ہشاش بشاش محسوس کرتے ہیں جبکہ کئی لوگ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔‘
ڈپریشن کا علاج کیسے ممکن ہے؟

ماہرِ نفسیات ڈاکٹر علی ہاشمی کا کہنا ہے کہ اگر ڈپریشن کی نوعیت زیادہ نہیں اور آپ بہت زیادہ مسائل کا شکار نہیں ہیں تو اس صورت میں آپ اپنی خوراک ٹھیک رکھ کر، نیند پوری کرکے اور باقاعدگی سے ورزش کرکے خود بھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

’لیکن اگر ڈپریشن کی علامات میں شدت اتنی ہے کہ آپ کے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں یا گھر والے، دوست یا آس پاسں کے افراد کہہ رہے ہیں کہ آپ میں کوئی واضح تبدیلی آئی ہے تو اسکی صحیح تشخیص کے لیے آپ کو پروفیشنل کی مدد لینی چاہیے۔‘

ان کا کہنا تھا وہ پروفیشنل آپ کا جنرل فزیشن، ماہرِ نفسیاتی امراض، نفسیاتی امراض کا ڈاکٹر یا تھراپسٹ بھی ہو سکتا ہے۔

سائیکالوجسٹ عام طور پر سائیکوتھراپی، کونسلنگ یا سائیکالوجیکل سیشن سے علاج کرتے ہیں جبکہ سائیکیٹرسٹ کچھ مخصوص ٹیسٹوں کے بعد آپ کے لیے دوائی تشخیص کرتے ہیں۔ عام طور پر ان دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں علاج ساتھ ساتھ چلتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button