تازہ ترینخبریںصحتصحت و سائنس

پاکستان میں چھاتی کا کینسر ‘خواتین کے لیئے وبا’ بننے لگا، حیران کن اعداد و شمار

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال چھاتی کے سرطان کے 83 ہزارکیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ چھاتی کے سرطان سے متعلق آج کے اعدادوشمار کا ایک دہائی پہلے سے موازنہ کیا جائے تو ہمارے سامنے کچھ حیران کن حقائق آتے ہیں۔

خواتین میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص کی اوسط عمر 60 کے بجائے 30 یا 40 سال ہوگئی ہے۔ آج نوجوان لڑکیاں بھی اس بیماری کا شکار ہو رہی ہیں۔

جس سے پاکستان جیسے ممالک کے لیے صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جارہی ہے جہاں دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلے میں چھاتی کا سرطان زیادہ پایا جاتا ہے۔ یہ کہا جائے کہ یہ کینسر وبا کی شکل اختیار کرتی چلی جا رہی ہے

گلوبوکین 2020ء کے مطابق پاکستان میں 2020ء میں چھاتی کے سرطان کے کُل تشخیص شدہ کیسز کی تعداد 25 ہزار 928 تھی۔ یہ اس سال تشخیص ہونے والے کینسر کیسز کا 14.5 فیصد تھے۔ ’ہر نو میں سے ایک‘ پاکستانی خاتون کا چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا تناسب بھی کافی خوفناک اور تشویشناک ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں چھاتی کے سرطان سے اموات کی شرح بھی سب سے زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button