تازہ ترینخبریںسیاسیات

ملک کے طاقتور فوجی جنرل کے بیٹے کی شادی میں پیپلز پارٹی قیادت کی بھرپور شرکت

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اندر کی خبریں دینے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے صحافی اعزاز سید نے تہلکہ خیز انکشافات کیئے ہیں ۔ صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے ایک طاقتور فوجی افسر میجر جنرل فیصل نصیر جنہیں عمران خان ڈرٹی ہیری کے نام سے بدنام کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں کے بیٹے شارق کی شادی میں آرمی چیف اور سیاستدان ایک ساتھ جمع ہوئے۔ اور وہاں سیاستدانوں کی کوشش رہی کہ وہ کسی صورت آرمی چیف اور دیگر طاقتور جنرلز کی قربت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل فیصل نصیر کے بیٹے شارق کی شادی بلوچستان کے ایک ڈاکٹر کی بیٹی سے کی گئی ہے ۔

انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس شادی کی تقریب میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم ، رہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار ، فیصل واوڈا سمیت کئی وزرا اور کئی گورنر شادی کی تقریب میں شریک تھے۔

یہ تقریب بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ہوئی۔ ان کہنا تھا لیکن سب سے بھرپور شرکت پیپلز پارٹی کی تھی ۔ جس میں آصف علی زرداری کی بہن ، شرجیل میمن ، ناصر شاہ اور مراد علی شاہ بھی شریک تھے ۔

انہوں نے تحریک انصاف کے شرکاء کی تقریب میں شمولیت کے حوالے سے بتاتے ہوۓ کہا کی میں نے اپنی ذرائع سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہاں رش بڑا تھا جتنا یاد تھا اس کی۔ میرے علم وہاں کسی تحریک انصاف کے رہنما کہ شمولیت نہیں کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button