
ملک کے معروف صحافی جاوید چوہدری نے ایک بار پھر ایک دلچسپ وی لاگ کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ جب نواز شریف مینار ہاکستان میں جلسے سے خطاب کرے رہے تھے تو عمران خان انکی تقریر لائیو جیل میں سن رہے تھے اور ہر بات پر رد عمل دے رہے تھے۔
جاوید چوہدری نے بتایا کہ ذرائع کے مطابق عمران خان نواز شریف اور مریم نواز کے سٹیج پر ملنے پر قہقہے لگاتے رہے اور کہتے رہے اب یہ بھی آگیا اب وہ بھی آگیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ماتھے پر ہاتھ مارتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ میں کیا مںظر دیکھ رہا ہوں۔ تسبیح والی بات پر عمران خان نے تسبیح والا ہاتھ ٹی وی کی طرف اٹھاتے ہوئے کہا میں منافق نہیں ہوں۔ میں تسبیح سب کےسامنے بھی پڑھ لیتا ہوں اور اکیلے میں بھی۔ اس پر ان کےساتھ بیٹھے لوگوں سے بھی رد عمل چاہا۔ اور انہوں نے چئیرمین پی ٹی آئی کے سامنے سر ہلایا۔
نواز شریف نے جب تقریر کے آغاز میں غالب کا مشہور شعر پڑھا تو عمران خان ہنس پڑے اور انہوں نے کہا کہ یہ اب غالب بن گیا ہے؟ تقریر کے آخر میں یہ علامہ اقبال بن جائے گا۔
یاد رہے کہ جاوید چوہدری کے اس وی لاگ پر انہیں بڑے پیمانے پر ٹرول کیا جا رہا ہے۔