تازہ ترینخبریںدنیا

فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دیئے جانے کو یقینی بنایا جائے، سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دیے جانے کو یقینی بنایا جائے 

سعودی میڈیا کے مطابق اس موقع پر غزہ میں کشیدگی اور اس سے پیدا شدہ صورت حال پرگفتگو کی گئی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں جنگی صورت حال میں کمی لانے کی اہمیت پر بات چیت کی اور کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہیے۔

سعودی ولی عہد نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے حالات پیدا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ضروری ہے فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دیے جانے کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button