
نجی نیوز چینل کے ٹاک شو کے دوران ہونے والی لڑائی پر سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف پرچہ کٹوا دیا۔
اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں دائر مقدمے میں (ن) لیگی رہنما افنان اللہ نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے منہ سُوج گیا اور سر میں چوٹیں آئیں۔
افنان اللہ نے مؤقف اپنایا کہ تشدد کے باعث نیم بے ہوش ہو کر گر گیا، شیر افضل مروت کے خلاف تحقیقات کر کے مقدمہ درج کیا جائے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں تشدد اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔
ادھر شیر افضل مروت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ گرفتاری سے بچنے کیلیے اسلام آباد چھوڑ دیا ہے، ہر قسم کے جبر کے مقابلے کیلیے تیار ہوں
I have left Islamabad to avoid arrest by the sleuths of Maryam Nawaz. Inshallah will fight every kind of oppression.
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) September 30, 2023