تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

گوگل نے جہان پاکستان کی تصویر اپنے پیج پر شائع کر دی

کراچی (بزنس رپورٹر) گوگل نے 12 ربیع الاول کے موقع پر جہان پاکستان میں چھپنے والی تصویر کو انیمیشن کردیا ،رانا طاہر فوٹو گرافر کی پکچر میں کچھی میمن مسجد گاڑی کھاتہ پر چراغات دکھایا گیا تھا ،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روزنامہ جہان پاکستان میں 12 ربیع الاول کے موقع پر کچھی میمن مسجد گاڑی کھاتہ پر چراغاں کی تصویر فرنٹ پیج پر شائع کی گئی تھی جس میں مسجد کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی لائٹوں سے سجایا گیا ہے یہ تصویر روزنامہ جہان پاکستان کے سینئر فوٹو گرافر رانا طاہر نے بنائی ہے جسے گوگل نے انیمیشن کرکے فلم کی طرح برقی قمقموں کی جگمگاہٹ دکھائی ہے اور اس تصویر نے گوگل نے اپنے پیج پر لگادی جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں نے اس تصویر کو دیکھا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button