تازہ ترینخبریںدنیا

وال اسٹریٹ جرنل کی بھارتی دہشت گردی کی تصدیق

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے بھارتی دہشت گردی کے الزام کی تصدیق کر دی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات مکمل ہونے پر بھارت کو عالمی سطح پر شدید ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے الزام نے جمہوریت کے علم بردار اور خود کو جمہوریت کی ماں کہنے والے بھارت کو بے نقاب کر دیا،

وزیر اعظم ٹروڈو کے پاس ٹھوس شواہد ہونے کے باعث کینیڈا کے قریبی اتحادیوں یعنی امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے حمایت کا اعلان کیا۔

نئی دہلی میں جی 20 کانفرنس سے واپسی کے چند دن بعد، وزیر اعظم ٹروڈو نے ہندوستانی حکومت پر کینیڈا کی سرزمین پر ایک کینیڈین شہری کو قتل کرنے کا الزام لگایا۔

بھارت کے بعد کینیڈا سکھوں کی آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ہے، جہاں 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد سکھ رہائش پذیر ہیں، ان میں سے ایک جگمیت سنگھ ہیں، جو نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے خالصتان کے حامی رہنما اور وزیر اعظم ٹروڈو کے گورننگ اتحاد میں جونیئر پارٹنر ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ’’کینیڈا کی تحقیقات بھارت کی جانب سے اس قتل میں تعاون اور مستقبل میں اس طرح کے دہشت گردی نہ کرنے کی یقین دہانی کے بدلے میں ختم ہو جائیں گی۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button